میانمار کی فوجی حکومت نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر عام معافی کے تحت 7,012 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے ایم آر ٹی وی نے بدھ کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کے سربراہ نے ان ملکوں کو سراہا ہے جنہوں نے فوجی حکومت کی حمایت برقرار رکھی ہے۔
برطانوی حکومت سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ہر سال یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر حکومت کچھ قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرتی ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے ایم آر ٹی وی نے کہا ہے کہ تازہ ترین معافی کا اطلاق قتل، عصمت دری، دھماکہ خیز مواد رکھنے، غیر قانونی تعلق، ہتھیار اور منشیات رکھنے اور بدعنوانی سے منسلک الزامات کے تحت جیل میں بند افراد پر نہیں ہو گا۔ فی الحال یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ رہائی پانے والوں میں سیاسی قیدی بھی شامل ہیں یا نہیں۔