مند میں طبی سہولیات نہ ہونے سے بچی کی موت

0
148

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں طبی سہولیات نہ ہونے سے یکے بعد دیگرے 2بچے محض بخار کی وجہ سے بے دردی و بے بسی کے عالم میں تڑپ تڑپ کے زندگی کی بازی ہار گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مند میں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے شہداد نامی ایک بچے کو والدین علاج کیلئے تربت لے جاتے ہیں جہاں ڈاکٹر کی ڈیوٹی میں عدم حاضری کی وجہ سے بچہ ہسپتال میں جان کی بازی ہار جاتا ہے۔

شہداد کی وفات کے بعد زینب نامی ایک بچی مند میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلی جاتی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ تین چار دنوں سے زینب بلوچ کو بخار ہوجاتی ہے اور مند میں طبی سہولیات نہ ہونے سے اس کی حالت بگڑ نے لگتی ہے۔

ذرائع کے مطابق زینب کے والدین انہیں علاج کی غرض سے کراچی لے کر جارہے ہوتے ہیں کہ بس کے اندر بے ہوش ہوجاتی ہے اور بے ہوشی کی حالت میں حب میں وفات پا جاتی ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں طبی سہولیات نہ ہونے اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے مہینے میں سینکڑوں لوگ بے دردی و بے بسی کی حالت میں مر جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here