کیچ مزن بند پاکستانی فورسز کی آپریشن چوتھے روز بھی جاری

0
320

ضلع کیچ کے علاقے دشت اور مزن بند کے درمیانی پہاڑی علاقہ مزبند میں پاکستانی فورسز کی زمینی آپریشن آج چھوتھے روز بھی جاری ہے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجی بربریت دوران فورسز مشہور مختلف ندی نالوں برت کور،زیارت کور، ندروکی، مزاتی کور، نیمگو، فاطو سمیت جکی اور آس پاس کے دیگر چھوٹی بڑی ندی نالوں میں، مزری،گز شیشار اور دیگر درخت اور جنگلی پودے جلا رہی ہیں۔

جبکہ کچھ علاقوں میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گشت اور شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،واضح رہے کہ کچھ دنوں میں پاکستانی فوج پر تین حملے مذکورہ علاقوں میں ہوئے ہیں جن سے پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here