کوہلو: قبائلی جرگے کا چنگیز مری سے لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کرنیکی اپیل

0
192

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں منگل کے روز سابق سینیٹر محبت خان مری کی جانب سے مشترک قبائلی جرگہ منعقد کی گئی، جس میں سابق نام نہاد وزیر چنگیز خان مری، محبت خان مری سمیت دیگر مری قبائل کے تمام معززین نے شرکت کی۔

اس موقعے پر مقررین نے چنگیز مری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہمیں کوئی نواب، سردار یا وڈیرہ نہیں چائیے بلکہ مری قوم کو اپنے بنیادی حقوق اور اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی چائیے، جو ہمیں ہمارے بنیادی حقوق فراہم کرے گا ہم انکے ساتھ چلانے کے لئے تیار ہیں۔ خواہ وہ جو بھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں مری قوم انتہائی پسماندگی کا شکار ہیں یہاں غربت، بیروزگاری، تعلیم، صحت اور جبری گمشدگیوں سمیت دیگر کئی مشکلات درپیش ہیں۔

جرگہ سے سابق سینیٹر محبت خان مری اور دیگر مقررین کا کہنا تھا چنگیز خان مری اگر خود کو مری قوم کا سربراہ سمجھتا ہے تو وہ مری قبائل کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

جرگہ میں او جی ڈی سی ایل اور ماڑی گیس کمپنی کے حوالے سے بھی چنگیز خان مری کو شدید تنقید کا سامنا رہا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل اور ماڑی گیس کمپنی نے طویل عرصے سے ضلع کوہلو میں کام شروع کردیا ہے۔ مگر مقامی لوگوں کو کوئی مراعات فراہم نہیں کی گئی اطلاع یہی تھے کہ چنگیز مری اور محبت خان مری نے مذکورہ کمپنیوں کے ساتھ خفیہ معاہدے کیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر آج آپ لوگ یہ کہنے کے دعویدار ہیں کہ مذکورہ کمپنیوں کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا ہے تو آپ اس وقت کہاں تھے جب لوگ مذکورہ کمپنیوں کیخلاف سراپا احتجاج تھے۔

انہوں نے کہا کہ مری قبیلہ عرصہ دراز سے اندھی رسم ورواج کی پیروی کرتے آ رہے ہیں اب وقت آگیا کہ ان رسومات کو ختم کرنے کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کریں۔

معززین نے کہاکہ بیٹیاں کسی بھی قوم کی سرمایہ ہوتیں ہیں، مگر یہاں لب کے نام پر بیٹیاں فروخت کی جاتی ہیں، المیہ یہ ہے کہ، کٹکی ‘کے نام پر بیٹیاں ماں کے کوکھ سے ہی فروخت کی جاتی ہیں، ان تمام رسومات کو ختم کرکے بیٹیوں کو وراثت میں انکی جائز حق دی جائے۔

مقامی صحافی نذر قلندرانی بلوچ کے مطابق چنگیز خان مری نے خود پر تنقید ہوتا ہوا دیکھ کر مشترکہ قبائلی جرگہ منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ تمام طرح کے ذمے داری اور غلطیاں ایک شخص (مجھ پر) پر ڈالنا مناسب نہیں ہے۔ البتہ پھر بھی اپنے ماضی کی غلطیاں تسلیم کرکے مستقبل میں مل کر مثبت اقدامات اٹھانے کے خواہاں ہوں۔

چنگیز خان نے او جی ڈی سی ایل اور ماڑی گیس کمپنی کے حوالے سے کہاکہ مذکورہ کمپنیوں کے ساتھ ہمارا کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہواہے، بلکہ یہاں کے لوگ دو دو سیکورٹی گارڈ نوکری کے لئے بکے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے نوبت یہاں تک آ پہنچی۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد مری قبائل کے تمام معززین کو طلب کرکے جرگہ منعقد کریں گے اور سب کی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here