کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں انڈیا کیخلاف جوابی کارروائی کرینگے، ٹرمپ

0
321

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا اگر اس نے ہائڈروکسی کلوروکوین دوا کی کھیپ امریکہ کو نہ بھیجی۔

صدر ٹرمپ اس دوا کو پہلے ہی کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دے چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے انڈیا کی جانب سے اس دوا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے اگلے ہی روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کو کال کی تھی۔ انڈیا ہائڈروکسی کلوروکوین خاصی بڑی تعداد میں بناتا ہے۔

انھوں نے پیر کے روز وائٹ ہاوس بریفنگ میں کہا کہ ’میں نے ان سے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ اس دوا کی سپلائی ہمیں کریں۔ اگر وہ نہیں کرتے، تو پھر بھی صحیح ہے، لیکن ظاہر ہے اس کے بعد جوابی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔‘

خبروں کے مطابق انڈیا ابھی صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر ’غور‘ کر رہا ہے۔

ہائڈروکسی کلوررکوین دراصل کلوروکوین سے ملتی جلتی ہے جو ملیریا کے خلاف استعمال کی جانے والی سب سے مو¿ثر اور قدیم دوا ہے۔

تاہم سوال یہ ہے کہ کیا انڈیا امریکہ کی مدد کر پائے گا؟ اور کیا یہ دوا کورونا وائرس کے خلاف مو¿ثر ثابت ہوتی بھی ہے یا نہیں؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here