ہرنائی میں تعمیراتی کمپنی پر حملہ، 4 افراد ہلاک

0
454

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے جنوبی علاقے ہرنائی میں چپر لفٹ کے مقام پرایک تعمیراتی کمپنی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 4 افراد کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی کردیا۔

مزدوروں کے کیمپ پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکے متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل تعمیراتی کمپنی کے کیمپ اور مشینری کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔

لیویز زرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here