واشک: گرلز اسکول بنیادی سہولت سے محروم، طالبات کوپریشانی کا سامنا

0
180

بلوچستان کے ضلع واشک کے گرلز اسکول تمام بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم ہونے کی وجہ سے طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مذکورہ اسکول میں تین سو سے زائد طالبا ت زیر تعلیم ہیں اور ان کیلئے محض 8 اساتذہ تعینات ہیں۔جن میں صرف تین ٹیچرز اپنی ڈیوٹی پرموجود ہوتی ہیں جبکہ بقایا پانچ ٹیچر سالوں سے غیر حاضر رہتے ہیں۔

اسکول طالبات نے سنگر کو بتایا کہ غیر حاضر ٹیچرز اسکولاور طالبات کو پڑھانے سے زیادہ اپنے گھراور ذاتی مصروفیات کو فوقیت دیتے ہیں اور ڈیوٹی دیئے بغیربس ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

اسکول میں ضلعی منتظمین کی عدم دلچسپی سے نہ اساتذہ اپنی ذمہ داریوں اورحاضر یوں کو یقینی بناتے ہیں اور نہ حکام بالااس سلسلے میں نوٹس لیتے ہیں۔

طالبات نے حکام بالا سے غیر حاضر اساتذہ کی حاضریوں کو یقینی بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here