کچھی میں بارودی سرنگ دھماکا،ماشکیل ووڈھ میں فائرنگ سے 1شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ضلع کچھی میں بارودی سرنگ دھماکا جبکہ ماشکیل ووڈھ میں فائرنگ سے 1شخص ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔

ضلع کچھی کے علاقے شوران و گنداواہ روڈ پر ایک بارودی سرنگ دھماکے سے 2 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شوران و گنداواہ روڈ پر بارودی سرنگ دھماکے میں 2 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید کسی نقصان کی اطلاعات نہیں۔

دوسری جانب ضلع ماشکیل سے نامعلو م مسلح افراد کی فائرنگ سے فضل اللہ ولد برکت اللہ نامی شخص ایک ہلاک جو خاران کارہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک مزدور بتایا جاتاہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے پلی ماس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائر نگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وڈھ کے علاقے پلی ماس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے علی حیدر پہلوانزئی نامی شخص کو شدید زخمی کردیا۔

زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment