کوہلو: شوہر نے باپ بھائیوں کیساتھ ملکر بیوی کو قتل کردیا

0
183

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی علاقے ماکوڑی میں بے رحم شوہر نے بھائیوں اور باپ سے مل کر بیوی کا گلا دبا کر قتل کیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتولہ کی والی وارث ان کی والدہ تھی۔ رات گئے مسا(م)کو سنگ دل شوہر نے اپنے بھائیوں اور باپ سے مل کر ان کا گلا دبا کر انہیں بے دردی سے قتل کیا ہے۔

مدعی کے مطابق مقتولہ پر گھر کے کام کاج میں سستی کے الزام میں قتل کیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کیاگیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے گلا میں پندھا(رسی)ڈال کر دونوں اطراف کھینچ کر انہیں قتل کیا گیاہے۔

لیویز نے مقتولہ کے والدہ کی مدعیت میں شوہر سمیت چار معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

ایف آئی آر میں 302,109,34دفعات شامل کئے ہیں۔

ضلع کوہلو میں خواتین کے ساتھ یہ پہلی واقع نہیں، اس سے قبل بھی کوہلو کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ساتھ ایسے ظلم ہوتے آرہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے بنائے گئے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (خواتین کمیشن)کی بلوچستان بھر میں کوئی نام و نشان تک نہیں ہے۔

ضلع کوہلو سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ساتھ ظلم روکنے کے لئے مقامی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کمزور و محروم طبقات سے متعلق بنائے گئے۔

سرکاری ادارے بھی بظاہر مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں اگر حکومت نے بروقت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے تو ایسے واقعات اور خواتین پر ظلم کے واقعات میں کمی ممکن نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here