ملازمین ومزدور تنظیموں کا کل بلوچستان بھر میں احتجاج کا اعلان

0
265

بلوچستان بھر کی نمائندہ ملازمین اور مزدور تنظیموں کا کل 10مارچ برو ز جمعرات کو کوئٹہ میں بلوچستان ملازمین اتحاد کے زیر اہتمام بلوچستان بھر میں بھر پور ریلیاں منعقد کرکے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

احتجاج کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں بلوچستان بھر کی نمائندہ مزدور و ملازمین تنظیموں بلوچستان لیبر فیڈریشن۔ آل پاکستان لیر فیڈریشن۔بلوچستان ورکرز فیڈریشن گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی۔ سیسا بلوچستان حقیقی۔ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سمیت سرکاری اداروں کی دیگر تنظیموں کے مرکزی اور ضلعی عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

چیئرمین بلوچستان ملازمین اتحاد حاجی مجیب اللہ غرشین کی زیر صدارت اجلاس میں ملازمین و مزدوروں کے مسائل کے حل 10فیصد سابقہ ڈی آر اے اور پندرہ فیصد وفاق کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ ڈسپیرٹی رڈکشن الاؤنس کے حصول اور وفاق طرز پر رننگ بیسک پر اضافہ عرصہ دراز سے ٹیکنیکل پوسٹوں پر فرائض انجام دینے والے ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہونے اس حوالے سے محکمہ لا اور ایس اینڈ جی اے ڈی اور فنانس کی لیت و لال کی پالیسیوں مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان حکومت کی جانب سے سرد مہری تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سول سیکرٹریٹ طرز پر اضافے پنشن میں اضافہ نہ ہونے بلوچستان میں ٹریڈ یونینز پر پابندی اساتذہ کے گریڈز اور دیگر مسائل پر بحث کی گئی اور حکومت کو تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

بلوچستان ملازمین اتحاد کے رہنماؤں چیئر مین مجیب اللہ غرشین وائس چیئرمین قاسم خان سیکرٹری منیر احمد بلوچ سپریم کونسل کے ممبران خان زمان حسن بلوچ شاہ علی بگٹی عابد بٹ صلاح الدین اچکزئی عارف خان نچاری عبداستار ظفر خان رند دین محمد محمد حسنی ملک وحید کاسی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 25فیصد ڈسپیرٹی رڈیکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور ملازمین کے دیگر مسائل کے حل کیلئے انکے متعلقہ اداروں کو پابند کیا جائے کہ باچیت کے ذریعے مسائل کب حل ممکن بنایا جائے تمام اداروں میں بی ڈی اے مارکیٹ کمیٹی واسا اور دیگر محکموں میں کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر بلوچستان ملازمین اتحاد جلد سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور حقوق کیلئے بھرہپور جدو جہد کا آغاز کرے گی۔

اجلاس میں کل 10مارچ 2022کے روز کوئٹہ میں مختلف احتجاجی ریلیوں اور پھر مرکزی جلوس کے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کار پوریشن سے روانگی اور جلسے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی اور تمام اداروں کے ملازمین و مزدوروں کو تاکید کی گئی کہ وہ احتجاج کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here