گڈانی کے ماہی گیروں کو ساحل پٹی سے بے دخل کیا جارہاہے،لال بی بی بلوچ

0
348

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کی سماجی کارکن لال بی بی بلو چ نے دھ کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ گڈانی میں بی سی ڈے اے ایک ناکارہ جیٹی کی آڑ میں پورے ساحل پر قبضہ اور ماہی گیروں کو بے دخل کر ناچاہتی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی اجازت علا قہ کے عوام اور ماہی گیر کبھی نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی ڈی اے کی قبضے گیری سمجھ سے بالا تر ہے۔ نو بت اب یہاں تک آ پہنچی ہے کہ ماہی گیروں کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کشتیاں مرمت کر نے اور سمندی تیز ہواؤں کے پیش نظر جیٹی سے کہیں اور لے جائیں جو کہ مقامی ماہی گیروں کے بچوں کے منہ سے روٹی کانو لہ چھنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی سی ڈی اے مقامی ماہی گیروں کو اپنی ساحل پٹی سے بے دخل کر نا چاہتی ہے جس کی اجازت علا قہ کے عوام اور ماہی گیر کبھی نہیں دیں گے۔

انہوں نے گور نر بلو چستان، وزیر اعلیٰ بلو چستان، چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ہزاروں ماہی گیر وں کے معا شی قتل کے اس اقدام کو روکنے کے احکامات جار ی کئے جائیں۔

انہوں نے علا قہ مکینوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بی سی ڈی اے کے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ اس ظلم کو روکا جا سکے اور گڈانی کے غریب ماہی گیر مزید مشکلات سے دو چار ہو نے سے بچ سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here