کوئٹہ بم دھماکے کی فدائی حملہ آور کی تصویر جاری

0
32

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں آج بروز ہفتہ کو ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کی فدائی حملہ آور کی تصویر جاری کردی گئی ہے ۔

پاکستانی فورسز ہلکاروں پر ہونے والے دھماکے میں اب تک 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔جن میں زیادہ ترہلاک و زخمی فورسز اہلکار بتائے جارہے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پاکستانی فوج کے دستے پر حملہ فدائی کیاگیاتھا۔

ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہنا تھا کہ یہ حملہ بی ایل اے کی مجید برگیڈ نے کی ہے جبکہ حملے کا ہدف انفنٹری اسکول سے کورس مکمل کرکے واپس جانے والے اہلکار تھے۔

بی ایل اے نے میڈیا کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے بم دھماکے کی فدائی حملہ آور کی تصویر جاری کردی ہے ۔

جس کی شناخت محمد رفیق بزنجو عرف وشین بتائی گئی ہے جوبی ایل اے کے مجید بریگیڈ کا ایک فدائی سرمچار تھا۔

بی ایل اے کا کہنا تھا کہ مجید بریگیڈ کے فدائی وشین بلوچ نے آج 9 نومبر 2024 کو کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر فدائی حملے میں انفنٹری اسکول کوئٹہ سے تربیت مکمل کرنے والے پاکستانی فوج کے 20 سے زائد نان کمیشنڈ افسران کو ہلاک اور 40 سے زائد کو شدید زخمی کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here