بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادرکے علاقے جیونی میں پٹواری کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر کے شہر جیونی میں پٹواری خدا بخش کی گاڑی نمبر BJN 869 سفید کرولا کار پر دستی ہینڈ میڈ بم سے حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پٹواری دفتر سے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ کوہار بازار محلہ کے قریب ان کے گاڑی پر پچھلی طرف ایک دھماکہ ہوا۔
حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
حملے کے حوالے سے تاحال کسی تنظیم اور انتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آیا۔