نصیرآبادو خضدار میں خاتون سمیت 2افراد قتل،مشکے و خضدار میں خودکشی وروڈ حادثے میں 2افرادہلاک

0
211

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد اور خضدار میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد قتل کردیئے گئے۔جبکہ مشکے اور خضدار میں خودکشی اور ٹریفک حادثے میں 2افرادہلاک ہوگئے۔

نصیر آباد کے علاقے میر حسن پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں بی این پی نصیرآباد کے صدرڈاکٹر شاہنوازخان مینگل کے چھوٹے بھائی محمد خان مینگل ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ سے ایک نوجوان باسط علی بنگلزئی شدید زخمی ہوگیا۔

حملہ آور موقع واردات سے فرارہوگئے۔

مقتول کی لاش اور شدید زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس مذید تحقیقات کررہی ہے۔

دوسری جانب
خضدار میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے نواحی علاقہ نواح میں مبینہ طور پر باپ نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کردیا تاہم وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکی۔

پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

دریں اثنا مشکے میں جماعت ہفتم کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مشکے کھنڈری میں جماعت ہفتم کے طالب علم نادر ساسولی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کرکے اپنی جان کا خاتمہ کردیا۔

جس کی عمر 14سال بتائی جاتی ہے جو ہائی سکول کھنڈری مشکے میں زیرِ تعلیم تھے۔

علاوہ ازیں خضدار میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک بچی ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو خضدار کے قریب باغبانہ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک بچی ہلاک جبکہ پانچ افرادزخمی ہوگئے۔

نعش اورزخمیوں کوٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچادیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here