ایران میں گرفتار38 پاکستانی باشندے بلوچستان لیویزکے حوالے

0
265

ایرانی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں گرفتار 38پاکستانی باشندوں کواور ایک بلوچستان کے رہائشی کو تفتان میں بلوچستان لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیپورٹیز کو بلوچستان ایران تفتان بارڈر راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے۔

گرفتار افراد میں سے 28کا تعلق پنجاب، 6کا خیبر پختونخواہ، ایک کا پاکستانی مقبوضہ کشمیر،ایک کا تعلق بلوچستان اور 3افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔

راہداری گیٹ انچارج نائب رسالدار الٰہی بخش نوتیزئی کے مطابق 3 افراد کو مستند پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ایران واپس کردیا گیا۔

تمام گرفتار افراد کو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے بارڈر پر ہی کرونا ٹیسٹ کیئے جو کلیئر قرار پائے۔

گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا کے حوالے کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here