افغانستان کے بلوچوں نے طالبان سے مقابلے کیلئے مسلح گروہ تشکیل دیدی

0
320

افغانستان کے بلوچ اکثریتی صوبے نیمروز میں نامور قبائلی رہنماء حاجی کریم براہوئی اور سردار عبدالرزاق گورگیج کی سربراہی میں ایک مسلح گروپ تشکیل دی گئی ہے۔

مسلح گروپ تشکیل دینے کے مقصد پہ بات چیت کرتے ہوئے بلوچ قبائلی رہنماوں نے موقف اختیار کیا کہ نیمروز میں اپنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمیں ایسا اقدام اٹھانا پڑا۔

بلوچ قبائلی رہنماوں حاجی کریم براہوئی اور سردار عبدالرزاق گورگیج نے نیمروز کے عوام کو مطمئن کیا کہ انھیں مشکل کی اس گھڑی میں طالبان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے اور ہر میدان میں ان کا مقابلہ جوانمردی، اسلامی اور بلوچی غیرت کے ساتھ کریں گے۔

واضع رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے تیزی کے ساتھ پیش قدمی اور مختلف صوبوں میں افغان فورسز کا جنگ کے بغیر طالبان کے سامنے سرنڈر کرنے کے بعد جہاں مختلف علاقوں میں قبائلی لشکر تشکیل دے کر طالبان کا مقابلہ کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here