کیچ کا رہائشی طالب علم اوتھل سے فورسز ہاتھوں لاپتہ

0
333

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل زیرپوائنٹ سے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کلاتک کا رہائشی لاپتہ ہوگیا۔

زرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے طالب علم سید حاصل کو زیرپوائنٹ کے مقام سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیاہے۔

یاد رہے بلوچستان میں طویل عرصے سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے جانب سے سیاسی سماجی، ادبی کارکنوں سمیت عام شہریوں کو گرفتاری بعد اذیت خانوں میں منتقل کردیا جاتا ہے جن میں سے سینکڑوں افراد بازیاب بھی ہوئیں ہیں تاہم ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ ہونے والوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here