آواران پاکستانی فوج کا آبادی پر حملہ،ایک شخص کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج کا ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں آپریشن،گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ لوگوں پر تشدد

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے جمعہ کی صبح پیراندر،زیلگ میں آبادی پر دھاوا بول کر مزدوروں،کسانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ ایک کسان راشد ولد ریسو کو انکے گھروالوں کے سامنے سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ساتھ لے گئے،پانچ گھنٹے شدید تشدد کے بعد اسکو اسکے گھر کے باہر نیم مردہ حالت میں پھینک دیا گیا ہے۔

تاہم فوجی اہلکاروں کی تشدد سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں مگر راشد کی صورت حال انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment