ایتھوپیا: علیحدگی پسندوں سے تعلق کے شبے میں 76 فوجی افسر گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

افریقی ملک ایتھوپیا نے علیحدگی پسند ‘ٹیگرائے فرنٹ محاذ’ سے مبینہ طور پر تعلق کے شبے میں کم سے کم 76 فوجی افسران کو حراست میں لیا ہے۔

یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب دوسری طرف ٹیگرائے فرنٹ اور ایتھوپیا کی فوج کے درمیان گذشتہ دو ہفتے سے لڑائی جاری ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ لڑائی ملک کے دوسرے علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔

کل بدھ کو ایتھوپیا کی حکومت نےاپنی فوج کو باغی صونے ٹیگرائے کی طرف پیش قدمی کا حکم دیا تھا۔ حکومت نے لڑائی روکنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے تمام اپیلیں مسترد کردیں اور باغیوں کے خلاف مزید فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

چار نومبر سے جاری لڑائی میں بیسیوں افراد ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ جنگ زدہ علاقوں سے کم سے کم 30 ہزار افراد سوڈان ھجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف ٹیگرائے محاذ نے ایتھوپیائی کی وفاقی حکومت کی طرف سے ہتھیار ڈالنے کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ مقامی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیگرائے فورسز بھرپور جنگ کے لیے تیار ہیں اور وہ وفاقی فوج کو شکست سے دوچار کریں گے۔ ایک طویل بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیگرائے کی فوج اپنے دشمنوں پر زمین تنگ کردے گی اور ٹیگرائے دشمن کے لیے جہنم ثابت ہو گا۔

Share This Article
Leave a Comment