وادی مشکے پاکستانی فوج نے دو بھائیوں کو حراست بعد لاپتہ کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وادی مشکے میں پاکستانی فوج نے دو بھائیوں کوحراست بعد لاپتہ کردیا ہے،آمدہ اطلاعات کے مطابق15 نومبر کو پاکستانی فوج وادی مشکے کے علاقے جیبری میں اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے دو افراد کو جیبری آرمی کیمپ میں بلایا اسکے بعد تاحال دونوں نوجوان لاپتہ ہیں۔

دونوں نوجوان بھائی ہیں جنکی شناخت یعقوب ولد مرید، اور غلام جان ولد مرید کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

تاحال دونوں بھائیوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے،لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ انکے پیاروں کوبغیر کسی گناہ کے فوج نے لاپتہ کیا ہے اور انکے بازیاب کرایا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment