ضلع پنجگور:ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے کارندے کی لاش برآمد

0
319

پنجگور میں لیویز اہلکاروں نے ایک لاش سول اسپتال پہنچایا ہے جس کی شناخت جاوید ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو کل رات ہلاک کیا گیا ہے،لاش پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پنجگور کے نواحی علاقے میں لیویز کو چوری کی رپورٹ موصول ہوئی۔ لیویز اہلکار چوروں کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے تھے یہ شخص لیویز کی حراست میں ہلاک ہوا ہے۔ جبکہ لیویز نے موقف اپنائی ہوئی ہے کہ انہیں پہلے سے پڑی لاش ملی تھی۔

ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ان کا آبائی علاقہ پروم ہے،کچھ وقت قبل ایک ذاتی مسلہ کی وجہ سے پروم سے ہجرت کرکے وڈھ میں مقیم ہوگئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاوید ڈیتھ اسکواڈ کا انہتائی متحرک کارندہ تھا جو پروم، پنجگور اور گردنواح میں چوری ڈکیتی سمیت متعدد سماجی برائیوں میں ملوث تھا اور ڈیتھ سکواڈ کے اہم سرغنہ بجاز شمبے زئی کے چاچا زاد تھے اور اس سے قبل اس کا داماد بھی پنجگور میں مسلح افراد کے حملے میں مارا جاچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here