عراق میں فوجی چوکی پر حملہ،اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

عراق میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک چوکی پر حملہ کرکے فوجیوں سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق مغربی عراق میں ہونے والے حملے میں 8 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ 4 گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی ضلع الرونیہ میں چوکی پر حملہ کیا۔

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ایک ‘دہشت گرد گروہ’ نے حکومت کی حمایت یافتہ ملیشیا کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

فوج اور پولیس فورس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ عراق میں کئی عرصے سے متعدد مسلح گروہ فعال ہیں جو اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے حملے کرتے ہیں۔

2014 میں داعش کی جانب سے شمالی عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضے کے بعد امریکا کی قیادت میں غیر ملکی افواج کے اتحاد نے عراقی فورسز کو تربیت اور فضائی تعاون فراہم کیا۔

داعش نے اس علاقے میں نام نہاد خلافت نافذ کی تھی۔

عراقی فوج نے اتحاد کی حمایت سے داعش کو جنگ کے بعد تمام شہری علاقوں سے نکالتے ہوئے دسمبر 2017 میں فتح کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ برس عراق میں شام سے فرار ہو کر داخل ہونے والے زیرحراست دہشت گرد تنظیم داعش کے 900 مشتبہ جنگجوو¿ں کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کردی گئی تھی۔

عدالتی ذرائع نے بتایا تھا کہ ’اس ضمن میں انسداد دہشت گردی پر مشتمل خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں‘۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment