مند اور ہیرونک میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا،میجر گہرام بلوچ 

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں مند اور ہیرونک میں پاکستانی فوج کے چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھا ناپڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 16 مارچ 2026 کو مند کے علاقے ردیگ میں پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر کے گولے داغے، جو اپنے اہداف پر جا لگے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اسی روز ایک اور کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مند کے علاقے سورو میں بھی پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر کے گولے داغے جس کے  نتیجے میں قابض فوج کو جانی و بھاری مالی نقصان پہنچا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اسی روز 16 مارچ کو ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں سی پیک روڈ پر قائم پاکستانی فوج کے ایک چوکی پر حملہ کر کے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
 
میجت گہرام بلوچ نے مزید کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مند اور ہیرونک میں پاکستانی فوج کے چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article