سیاسی و قبائلی عمائدین کی پریس کانفرنس، زہری سے کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے سیاسی سماجی اور قبائلی شخصیات ڈاکٹر حضور بخش زہری میر ظفراحمد زہری محمد رحیم زہری اور قمر الدین زہری نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زہری میں کرفیو اور آمد رفت میں تعطل کی وجہ سے عوام طلباء کسان غرض یہ کہ ہر فرد پریشانی و مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کے اداروں تک عوام کو رسائی حاصل نہیں تعلیمی اداروں تک طلباء کو رسائی نہیں خریداری کے لئے عام شہریوں کو بازار تک رسائی حاصل نہیں عوام نان شبینہ کا محتاج ہو گئے شیر خوار بچوں کے لئے دودھ دستیاب نہیں زراعت کا شعبہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں

ان کے مطابق گھروں میں اشیاء خوردونوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے ایمرجنسی میں مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانا بھی ناممکن ہے انجیرہ کراس سے شہریوں کو اپنے گھروں تک جانے کی اجازت نہیں مل رہی ہے رمضان کا اختتام ہو رہا ہے عید میں دو دن باقی ہے مختلف علاقوں سے لوگ اپنوں میں عید منانے زہری پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں مگرانجیرہ کراس سے انہیں اپنے علاقوں تک پہنچنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زہری کے سیاسی سماجی و عوامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کی سمجھ نہیں آ رہا کہ اگر بات حالات کی خرابی کی ہے تو اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسئلے مسائل ہیں مگر ماسوائے زہری کے کئی پر بھی کرفیو نہیں باقی علاقوں میں لوگ کاروبار کشت و کشار کر رہے ہیں تعلیمی اداروں کے دروازے بچوں کے لئے کھلے ہیں کسی ممکنہ حد تک لوگوں کو زندگی گزارنے اپنا روز بسر کرنے کی سہولتیں میسر ہے۔مگر حیرانگی کی بات ہے کہ زہری کے عوام کو ان سب سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے زہری کے عوام دو طاقتوں کے بیچ میں سینڈویچ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں ہم امن چاہنے والے لوگ ہیں ہماری ہمدردی کسی کے ساتھ نہیں حکومت جن سے نمٹنا چاہتی نمٹے ہماری کسی سے کوئی ہمدردی نہیں ہم یہ چاہتے ہیں کہ زہری سے کرفیو کے نفاذ کو ختم کیا جائے

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام شہریوں طلباء کسان مزدور دھکان کو آزادانہ جینے کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کور کمانڈر بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان، آئی جی ایف سی،جی او سی تینتیس ڈویژن،کمشنر قلات ڈویژن،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس اور تمام متعلقہ ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ اہلیان زہری کے لئے آسانیاں پیدا کریں زہری سے کرفیو ختم کرنے کا باقاعدہ باضابطہ اعلان کریں لوگوں کو مشکلات سے نکالیں۔

Share This Article