پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا۔
گلگلت بلتستان کے 73 ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب شاہراہ قراقرم بن رہی تھی تو اس وقت 15 برس کی عمر میں کرکٹ کھیلنے یہاں آیا تھا، اس وقت سے ہی یہاں کی خوبصورتی نے مجھے بہت متاثر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسکاو¿ٹس اور عوام نے بہت قربانیوں کے بعد اس علاقے کو آزاد کرایا جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عمران خان نے اس موقع پر گلگلت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہم نے آج پورا کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیراعظم ہوں ہر سال گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے یہاں آو¿ں گا۔