کوئٹہ میں پولیس پر حملہ ،قلات و تمپ میں فائرنگ سے اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پولیس پر مسلح افراد حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ ادھر قلات اور تمپ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ جوائنٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل نعمان ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب قلات میں محلہ گوم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے محلہ گوم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت میر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

علاوہ ازیں تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تمپ کے علاقہ کوہاڑ میں کرکٹ گراؤنڈ سے بالاچ ولد غلام کو اٹھالیا جسے بعد ازاں فا ئر نگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔

واقعہ کے محرکات تاہم سامنے نہیں آسکے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article