بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے نواں کلی میں پاکستان آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی رہائش گاہ کے قریب، واپڈا کالونی کے کونے پر پیش آیا۔
حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھول اور دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جانی نقصانات کا شدید خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس بات کی تصدیق یا تردید کے لیے تاحال حکام کی طرف سے کوئی موقف یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اسی طرح یہ بھی تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ ہیلی کاپٹر کسی تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا یا اسے نشانہ بنایا گیا ہے۔
واقعے کے محرکات، وجوہات اور ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق تفصیلی حقائق تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔
سنگر نیوز اس خبر پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مزید تفصیلات موصول ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔