بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے منجھوشوری میں قائم ایک پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے پولیس اہلکار کو یرغمال بنا لیا اور سرکاری اسلحہ چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔
ایس ایچ او منوہر کے مطابق یہ پولیس چیک پوسٹ علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ کے اندر قائم کی گئی تھی۔
مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے وہاں تعینات پولیس اہلکار کو قابو میں کیا اور اسے یرغمال بنا کر سرکاری ہتھیار اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔
واقعے کے فوری بعد حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی گھیرا بندی کر کے ملزمان کی تلاش اور کارروائی شروع کر دی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔