کوئٹہ میں طیارہ گرنے کا حادثہ ، پاکستان فوج کے 2 پائلٹس ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے نواں کلی میں طیارہ گرنے کی تصدیق آئی ایس پی آر نے کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی فوج کا ایک تربیتی طیارہ تھا جو حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

اس سے قبل ہم تک پہنچنے والی خبرمیں یہ کہاگیا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ایک ہیلی کاپٹر تھا جو کہ اب اس کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ ایک تربیتی فوجی طیارہ تھا۔

پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب پاکستانی فوج کے ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو پائلٹس ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نواں کلی کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبد الصمد شامل ہیں۔

میجر حسنین ہمایوں انسٹرکٹر پائلٹ جبکہ کیپٹن عبدالصمد سٹوڈنٹ پائلٹ تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article