جمہوریہ چیک میں حزب اللہ کے سیاسی و عسکری ونگ دہشتگرد قرار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جمہوریہ چیک کی پارلیمنٹ نے لبنانی ایران نواز عسکری تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے اس کے عسکری اور سیاسی بازوﺅںکو بلیک لسٹ کرنے کی حمایت کی ہے۔

گذشتہ جمعہ کو گوئٹے مالا نے حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے تنظیم پرپابندیاں عاید کی تھیں۔

امریکا نے گوئٹے مالا کی جانب سے "حزب اللہ” کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانےکے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس فیصلے کی تعریف کی ہے۔

"ٹویٹر” پر اپنے سرکاری اکاو¿نٹ کے ذریعے لکھا ہے کہ "دنیا (حزب اللہ) کے بارے میں حقیقت جانتی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کے دیگر ممالک سے گوئٹے مالا کی مثال پر عمل کرنے اور دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو ختم کرنے پر کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment