پاکستان وترکی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں، فرانس

0
314

فرانس کے وزیرداخلہ جیرالڈ درمانین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جیرالڈ درمانین نے مقامی ریڈیو کو انٹرویو میں پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے فرانس سے سفیر واپس بلانے کی قرار داد اور ترکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب عالمی طاقتیں فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں تو ہمیں حیرت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کو فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاءکے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور گزشتہ دنوں پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

ترکی کے صدر طیب اردوان نے فرانسیسی صدر میکرون کے “اسلام مخالف ایجنڈے ” کی وجہ سے فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ طیب اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میکرون دماغی مریض ہیں انہیں اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here