سوڈان اخوان المسلمون کے مفرور عناصر کو مصر کے حوالے کرنے پر تیار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مصر میں کالعدم قرار دی گئی مذہبی شدت پسندجماعت اخوان المسلمون پر سوڈان میں بھی زمین تنگ ہور ہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوڈان کی خود مختار عسکری کونسل نے مصر سے فرار کے بعد سوڈان میں پناہ لینے والے اخوان لیڈروں اور ارکان کو مصری حکومت کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کل منگل کو سوڈانی خود مختار کونسل کے سربراہ میجر جنرل عبدالفتاح البرھان نے مصر کے دورے کے دوران صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماوں نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

العربیہ کے ذرائع کے مطابق مصری صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران مصر سے فرار کے بعد سوڈان میں پناہ لینے والے اخوان عناصر اور ان کی قاہرہ کو حوالگی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ اس حوالے سے سوڈانی لیڈر نے یقین دلایا کہ خرطوم آنے والے دنوں میں مصر کو مطلوب اخوان عناصر قاہرہ کے حوالے کرنے لے لیے اقدامات کرے گا۔

اس کے علاوہ دونوں رہ نماوں کے درمیان عسکری، لاجسٹک اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے شہریوں کی آمد ورفت کو مزید آسان بنانے کے اوران کی سفری مشکلات دور کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

منگل کے روز سوڈانی خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرھان نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماﺅں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment