گوادر: تین بچوں کو فورسز نے حراست میں لے لیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی آرمی کے اہلکاروں نے ٹی سی ایس کالونی گوادر میں چھاپہ مار کر تین کمسن بچوں کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام منتقل کیا ہے۔

پاکستان آرمی کے اہلکاروں نے (بدھ) شام تین بجے یہ کارروائی کی جس میں تین بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی عمریں 12 سے16 سال کے درمیان ہیں۔

گوادر میں سرمچاروں اور آزاد بلوچستان کے حق میں چاکنگ کے ردعمل میں یہ کارروائی کی گئی ہے اور انہیں گھر سے اٹھا کر نامعلوم مقام منقتل کیا گیا ہے۔

جو دو بچوں کی گرفتاریاں پاکستانی فورسز کو مطلوب تھیں ان میں سعید کی عمر 13 سال جب کہ سوید کی عمر 14 سال ہے۔ جب سعید کی گرفتاری کے لیے ان کے گھرپر چھاپہ مارا گیا تو اس کے بڑے بھائی 16 سالہ سمیر نے اپنے بھائی کے ساتھ اپنی رضاکارانہ گرفتاری پیش کی اور کہا کہ وہ اکیلے اپنے بھائی کو لے جانے نہیں دیں گے جس پر پاکستانی آرمی کے اہلکار دونوں کمسن بھائیوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

دونوں بچوں کے والد کا نام بابو بتایا جاتا ہے جو ٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی ہیں۔
جب کہ تیسرے بچے کی پہچان سوید کے نام سے ہوئی ہے۔
اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے گوادر کے سینئر صحافی عین قادر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے، فورسز تین کمسن طالب علموں کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

اہل محلہ نے اس کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف ایسی کارروائیاں بچوں کے حقوق سے متصادم ہیں فوراً رہا کیے جائیں۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment