پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچستان کے مختلف علاقوں کے جنگلات نذر آتش کرنے کے بعد اب زامران کے جنگلات کو بھی آگ لگا دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ میں واقع زامران کے مختلف علاقوں مین کور ندی،نوانو،اور سنبلان اورناگ کے جنگلات کو نذرآتش کیاگیا ہے۔
مقامی ذرا ئع بتاتے کہ ہیں فوج کی جانب سے علاقے کے پانی کے چشموں میں کیمیکل ملانے کی وجہ سے کئی جنگلی جانوروں کی اموات ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ دشت اور آواران کے مختلف جنگلات کو پاکستانی فوج نے نذر آتش کردیا تھا۔
سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق پاکستانی فوج جنگلات کو بلوچ مسلح تنظیموںکیلئے ایک ڈھال کے طور پر دیکھتی ہے اسی لئے وہ مقابلے کے بجائے جنگلات اورچھوٹے چھوٹے بستیوں کونذر آتش کر رہی ہے تاکہ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوں۔