ضلع کیچ:ساچان گرائمر اسکول کے پرنسپل شریف بلوچ کے گھر پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انسانی حقوق کی کارکن اور بلوچ ہیومین رائٹس کونسل کی سابقہ وائس چیئرپرسن طیبہ بلوچ کے چچا اور ساچان گرائمر اسکول کے پرنسپل شریف ذاکر کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے فائرنگ کی ہے۔

ضلع کے مرکزی شہر تربت میں شریف بلوچ کے گھر پر فائرنگ کی گئی،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے طیبہ بلوچ کے والد اور بلوچ فن کار حنیف چمروک کو بھی قاتلانہ حملے میں شہید کیا تھا۔
طیبہ بلوچ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ: کل بروز منگل 13 اکتوبر کو صبح 11 بجے شہید فدا چوک تربت میں حنیف چمروک کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی ہوگی۔

احتجاجی ریلی کا اعلان تربت سول سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment