کراچی:ایک ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

0
322

کٹھ پتلی حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے 10 اکتوبر کو لکھے گئے خط میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے شہر کا امن خراب کرنے کی اطلاعات ہیں اور حال ہی میں کراچی میں ہینڈ گرینیڈ پھینکنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، لہذا درخواست ہے کہ ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے۔

ڈبل سواری پر پابندی کے حکمنامے کا عکس۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور شدت پسندانہ کارروائیوں سے بچنے کے لیے صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے فوری طور پر 30 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، سینئر سٹیزن، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here