گوادر: چینی انجینئر نے سمندر میں کودکر خودکشی کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چینی انجینئر نے سمندر میں کود کر خودکشی کرلی۔

انتظامیہ کے مطابق سی سی ٹی کیمرے نے اسپتال کے پروجیکٹ انجینئر کو گہرے سمندر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھایا۔

انجینئر کی لاش ہسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا جسے بعد میں چین روانہ کیا جائے گا۔

واقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی البتہ بلوچستان بھر میں بلوچ مسلح آزادی پسند قوتوں کی فورسزاور ان کے حمایتی و سہولت کاروں پر حملے ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ذہمی کوفت کا شکار رہتے ہیں اور اب تک فورسز سمیت متعدد لوگ یا تو خودکشی کرچکے ہیں یا اپنا تبادلہ کرا چکے ہیں۔۔

Share This Article
Leave a Comment