مقبوضہ بلوچستان کے تحصیل بلیدہ سے ایک نوجوان کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بلیدہ کے علاقے میناز سے چھاپے کے دوران عبید ولد امین کو حراست میں لیا گیا، عبید پنجگور کے علاقے پروم غریب آباد کا رہائشی ہے۔
جبکہ گذشتہ روز بھی پنجگور کے رہائشی شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے پنجگور سے کراچی جاتے ہوئے وشبود کے علاقے کسٹم کے مقام پر دوران سفر الیاس ولد ملا فیض محمد سکنہ گچک کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
مذکورہ شخص کو تین سال قبل کراچی کے علاقے ملیر حراست میں لیکر لاپتہ گیا تھا، بعدازاں ایک سال کے بعد رہا کردیا گیا اور اب دفعہ پھر انہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔