بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہوشاپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں حکومتی حمایت یافتہ شخص ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق آج بروز اتوارصبح نامعلوم مسلح افراد نے ہوشاپ میں دمب کے مقام پر آلو ولد دلدارنامی ایک شخص کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے تھا۔اور وہ ڈیتھ اسکواڈ چلاتا تھا۔
واضع رہے کہ ڈیتھ اسکواڈ پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی جانب سے مقامی ڈرگ مافیا و دیگر سماجی جرائم میں ملوث افراد پر مشتمل ایک گروہ ہے جو پاکستانی فوج کے ناقدین و مخالفین کو فوجی اہلکاروں کے ساتھ اٹھا کر لاپتہ کردیتی ہے، یا انہیں قتل کردیتی ہے جبکہ ڈکیتی و دیگر سماجی برائیوں میں انہیں مکمل چھوٹ بھی حاصل ہے ۔