کوئٹہ میں فورسز پر بم حملے میں1 اہلکار ہلاک , متعدد زخمی ہوئے ، یو بی اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل رات کوئٹہ میں مستونک روڈ شاہوانی ہوٹل کے سامنے موجود قابض فورسز کے اہلکاروں کو ہمارے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول بم کے زد میں آنے والی گاڑی مکمل طور پہ تباہ ہوا، گاڑی میں موجود اہلکار ہلاک جبکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئیں۔

مزار بلوچ نے کہا کہ قابض فوج اور پاکستانی خفیہ ایجنسیاں اپنے اوپر ہونے حملوں کو میڈیا میں نشر کرنے سے گھبراتے ہیں جو ان کے شکست خوردگی کی واضع علامت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی کے حصول تک جاری رئینگے۔

Share This Article
Leave a Comment