بلوچستان میں مڈل اسکول دوبا رہ کھل گئے، کورونا کے 334 کیسز ریکارڈ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں مڈل اسکول کھل گئے جہاں چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

این سی او سی نے چھٹی تا آٹھویں جماعت کی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعدبلوچستان میں آج سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئی اسکول طلبہ اور عملے کے کورونا مثبت آنے پر بند نہیں رہے گا، متاثرہ طلبہ اور اساتذہ کو 14 روز تک قرنطینہ کیا جائے گا جب کہ طلبہ اور اساتذہ کے کورونا کی رپورٹ منفی آنے پر وہ دوبارہ اسکول آسکیں گے۔

واضع رہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 57 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد تعلیمی اداروں میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 334 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں منگل کو کورونا وائرس کے 694 ٹیسٹ کیے گئے جن ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 57 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 15 ستمبر سے اب تک محکمہ صحت کے عملے کی جانب سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 3499 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مثبت رزلٹ کے مریضوں کی کل تعداد 334 ہے جب کہ منفی رزلٹ کی کل تعداد 3165 ہے۔

علاوہ ازیں 312 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے لگے ہیں جس کے بعد متعدد تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment