بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید جاوید بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
شہید جاوید جان عرف زبیر بلوچ ولد محمد حاصل سکنہ دشت کلیرو جولائی کے مہینے میں ایک روڈ حادثے میں زخمی ہوا مگر جانبر نہ ہوسکا اور گیارہ جولائی کو شہید ہوگئے۔ وہ 2016 سے مسلح جدوجہد میں میں بلوچستان کی آزادی کیلئے بر سرپیکار تھے۔
جبکہ 2018 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ شہید جاوید بلوچ خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے۔ وہ ایک مسلح جہدکار کے ساتھ شاعری میں بھی شوق رکھتے ہوئے اس شعبہ میں بھی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہے تھے۔ مگر اس سال جولائی میں ایک حادثے میں شہید ہوگئے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے جائے گا۔