بلوچ آزادی پسند رہنما،دانشور،بی ایس او کے سابق چئیرمین،بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے پاکستانی جنگی جرائم حوالے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
ایک نئے جارحیت میں، پاکستانی فوج نے مند میں کھجور کے درخت کے بڑے باغات، مکران کے علاقے دشت میں 50 کلومیٹر سے زیادہ پر محیط جنگل اور گچک میں شہریوں کی رہائش گاہوں کو نذر آتش کیا ہے۔ پاکستانی فوج کو بلوچستان میں زمین سوز (جنگل اور فصلات کو جلانے کی) پالیسی اور جنگی جرائم کے لئے جوابدہ بنانا ہوگا۔
واضح رہے کہ جاری آپریشنوں میں جہاں سینکڑوں کی تعداد میں گھروں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ،فصلوں،جنگلات کو بھی پاکستانی فورسز آگ لگا رہی ہے اور اس نئے لہر میں تیزی گزشتہ ماہ سے جاری آپریشن میں لائی گئی ہے۔اور اب اس سلسلے کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔