مند:پاکستانی فورسز نے شہید چیئرمین غلام محمد کے خالہ زاد بھائی کے باغات کو نذر آتش کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مند پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے شہید چیئرمین غلام محمد کے خالہ زاد بھائی کے باغات کو نذر آتش کر دیا۔

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق7ستمبر 2020 کوپاکستانی فورسز اور ریاستی مسلح افراد کے اہلکاروں نے اپنے چندسرنڈر شدہ قومی غداروں کی ساتھ مل کر تحصیل مند کے علاقے شاہبیگ قلات گوبرد میں شہید غلام محمد بلوچ کے خالہ زاد بھائی حاجی گل محمد بلوچ کے باغیچاہ اور درختوں نغلستان کو جلا کر راگ کردیا ہے۔

فورسز نے کام کرنے والوں کی رہائش گاہ کے کمروں کوبھی جلایا، واضح رہے کہ ریاستی فورسز آزادی پسندوں کے رشتہ داروں کو ہمیشہ نشانہ بناتی رہی ہے۔

اس سے پہلے 2016 میں ریاستی فوج نے سورو بازار میں اپنے ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ حاجی گل محمد بلوچ کے بھائی مرحوم شکراللہ کے گھر پر صبع سویرے چھاپہ مارکر شکراللہ کے جوانسال بیٹے ظہور بلوچ کو نہتے گھر سے گھسیٹ کر گولیوں سے چلنی کرکے شہید کردیا تھا۔
اب شہید ظہور جان کے چچا کے باغیچاہ کو جلا ڈالا گیا ہے۔مقبوضہ بلوچستان میں انٹر نیٹ اور نیٹ ورک کی عدم موجودگی کے باعث ایسے واقعات کی بر وقت رپورٹنگ میڈیا تک نہیں ہوتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment