اوتھل و حب میں ٹریفک حادثے سے طالب علم سمیت 2افرادجانبحق

0
381

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں لنڈا پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹرسائیکل سواروں کو ک±چل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

جاںبحق نوجوان کی شناخت سراج احمد ولد حسین علی بلوچ جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت سخی بخش ولد قادر بخش بلوچ سکنہ پسنی گوادر کے ناموں سے ہوئی، دونوں افراد لسبیلہ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔

دریں اثنا حب میں نورانی کراس کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہلاک ہوا ہے۔

زخمی ہونے والے افراد کا تعلق بلدیہ کراچی سے ہیں، زخمی اور جاںبحق شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سے کراچی سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here