خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی ہلاک ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خاران میں فائرنگ کے واقعے میں دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ روڈ پر خاران گرڈ اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو نشانہ بنایا۔

لیویز حکام کے مطابق دونوں بھائی گھر سے آفس کی طرف جارہے تھے کہ ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو خاران شیخ زید اسپتال لایا گیا جہاں پر دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے محرکات کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہےں۔

Share This Article
Leave a Comment