شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

شاہینہ شاہین کا قاتل شوہر پاکستانی خفیہ اداروں کا خاص کارندہ ہے۔

شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی گرفتاری، خاندان کو انصاف کی فراہمی اور کیس میں شفاف تفتیش و تحقیق کے لیئے تربت میں ریلی کانکالی گئی۔

شہید فدا چوک سے تربت پریس کلب تک نکالی گئی، ریلی میں مقتولہ کے لواحقین کے علاوہ ایچ آر سی پی کے کارکنان اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شریک کی۔

شرکاء نے بینرز اٹھائے تھے جن پر انصاف فراہمی، قاتلوں کی گرفتاری سمیت مختلف نعرے درج تھے۔

تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں مقتولہ شاہینہ کی چھوٹی بہن معصومہ رفیق اور پروفیسر غنی پرواز کے علاوہ تربت سول سوسائٹی کے کنوینئر سید گلزار دوست نے خطاب کیا۔

انہوں نے شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور خاندان کو انصاف فراہمی کے ساتھ مطالبہ کیا کہ کلچر سینٹر اور پی ٹی سی ایل کالونی شاہینہ کے نام سے منسوب کیئے جائیں۔

بعد ازاں تربت سیول سوسائیٹی کے وفد نے شاہینہ شاہین کے قتل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر شاہینہ شاہین کے چھوٹی ہمشیرہ زہرہ نے ڈپٹی کمشنر کو یاداشت پیش کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مقامی انتظامیہ کے ایک شخص نے نمائندہ سنگر کو بتایا کہ شاہینہ شاہین کا قاتل شوہر پاکستانی خفیہ اداروں کا خاص کارندہ ہے۔ ایسا امکان نہیں ہے کہ اسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment