بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں گوادر میں آپریشن الماس کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن الماس تاحال جاری ہے، داخلی بیرکس اور دفاتر دھماکوں سے تباہ کردیے گئے ہیں، فوج کے کمک پر حملے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کا آپریشن الماس پوری شدت اور کامیابی کے ساتھ تاحال جاری ہے۔ فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن کے مرکزی کیمپ میں ہمارے جند ندر سرمچاروں نے جامع سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جبکہ قابض فوج کے مورچوں، داخلی بیرکس اور انتظامی دفاتر کو دھماکوں کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کیا جارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان فوج کی مدد کے لئے آنے والے فوجی قافلے کو بھی سدو آپریشن بٹالین (سوب) کے جندندر(فدائین) اسنائپر سے مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ہمارے جند ندر سرمچاروں کے متواتر حملوں میں نقصانات اٹھانے کے بعد قابض فوج کے خوفزدہ سپاہی ایف ڈبلیو او کے مرکزی کیمپ پر فاصلے سے مارٹر کے گولے فائر کر رہی ہیں۔ ناکامی اور شکست پاکستان فوج کا مقدر ہے اور ہمارے جند ندر مقصد کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے۔