بلوچستان کے علاقے پنجگور اور کھڈ کوچہ میں فائرنگ مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور پولیس کے مطابق پنجگورکے ٹیچنگ ہسپتال کے احاطے میں گائنی وارڈ کے سامنے مسلح گاڑی سوار وں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا۔
مقتول کی شناخت موسی ولد محمد جان سکنہ گرمکان سے ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
دوسری جانب جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی دو مزدوروں کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق جعفرآباد سٹی ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی دو مزدور نوجوان محمد رحیم کٹوہر اور رضا محمد عرف جاوید کٹوہر کو مستونگ کے قریب کھڈکوچہ کے علاقے میں باغات میں کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لاشیں ابائی علاقے ڈیرہ اللہ یار روانہ کردی گئی ۔