نصیر آباد میں طالبہ اغوا، گنداواہ میں اسکول چپڑاسی قتل،سوراب سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں ایک طالبہ کو اغوا کرلیا گیا ہے ، گنداواہ میں مسلح افراد اسکول چپڑاسی کوقتل کردیا جبکہ سوراب سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمدہوئی ہے ۔

نصیرآباد میں ایری گیشن کالونی میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ایک طالبہ کو اغوا کرلیا۔

ڈی ایس پی غلام سرور مینگل کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب جھل مگسی کے تحصیل گنداواہ کے علاقے کھاری میں ہائی اسکول کے چپڑاسی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، جس کی لاش گھاترہ کے قریب کوٹڑہ سے برآمد ہوئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول عبدالرشید دیناری کو گزشتہ روز مسلح افراد نے اسکول سے اغوا کیا تھا، بعدازاں انہیں قتل کر دیا گیا۔

ان کی لاش گھاترہ کے قریب کوٹڑہ سے برآمد ہوئی۔

ہائی اسکول کے چپراسی کے اغوا اور قتل کے واقعے پر علاقے کے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ادھر سوراب کے گدر کے علاقے جیوہ سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمدہوئی ہے۔

پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سوراب تحصیل گدر کے علاقے جیوہ، کلی لوٹانی ڈیم ایریا سے رات تقریباً ساڑھے 10 بجے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کر دیا۔

واقعے کی تحقیقات اور مقتول کی شناخت کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article